banner image

Home ur Surah Al Qamar ayat 3 Translation Tafsir

اَلْقَمَر

Al Qamar

HR Background

وَ كَذَّبُوْا وَ اتَّبَعُوْۤا اَهْوَآءَهُمْ وَ كُلُّ اَمْرٍ مُّسْتَقِرٌّ(3)

ترجمہ: کنزالایمان اور اُنھوں نے جھٹلایا اور اپنی خواہشوں کے پیچھے ہوئے اور ہر کام قرار پاچکا ہے۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور انہوں نے جھٹلایا اور اپنی خواہشوں کے پیچھے ہوئے اور ہر کام قرار پاچکا ہے۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{ وَ كَذَّبُوْا: اور انہوں  نے جھٹلایا۔} ارشاد فرمایا کہ کفار ِمکہ نے نبی کریم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو اوران معجزات کو جھٹلایا جو انہوں  نے اپنی آنکھوں  سے دیکھے اور وہ اپنی ان باطل خواہشوں  کے پیچھے ہوئے جو شیطان نے ان کے دل میں  ڈال دی تھیں  (کہ اگر انہوں  نے نبی اکرم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے معجزات کی تصدیق کی تو اُن کی سرداری تمام عالَم میں  مانی جائے گی اور قریش کی کچھ بھی عزت اور قدر باقی نہ رہے گی۔) اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے کہ ہر کام اپنے وقت پر ہونے ہی والا ہے، کوئی اس کو روکنے والا نہیں  اورسرکارِ دو عالَم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا دین غالب ہو کر رہے گا۔( ابو سعود، القمر، تحت الآیۃ: ۳، ۵ / ۶۵۳، بغوی، القمر، تحت الآیۃ: ۳، ۴ / ۲۳۵-۲۳۶، ملتقطاً)