Home ≫ ur ≫ Surah Al Qamar ≫ ayat 4 ≫ Translation ≫ Tafsir
وَ لَقَدْ جَآءَهُمْ مِّنَ الْاَنْۢبَآءِ مَا فِیْهِ مُزْدَجَرٌ(4)
تفسیر: صراط الجنان
{وَ لَقَدْ جَآءَهُمْ مِّنَ الْاَنْۢبَآءِ: اور بیشک ان کے پاس وہ خبریں آچکیں۔} ارشاد فرمایا کہ کفارِ مکہ کے پاس قرآنِ پاک کے ذریعے پچھلی امتوں کے ان لوگوں کی خبریں آ چکی ہیں جو اپنے رسولوں کو جھٹلانے کی وجہ سے ہلاک کر دئیے گئے اور ان خبروں میں کفارِ مکہ کے لئے کفر اور تکذیب سے کافی روک اورانتہا درجہ کی نصیحت تھی۔( جلالین، القمر، تحت الآیۃ: ۴، ص۴۴۰، مدارک، القمر، تحت الآیۃ: ۴، ص۱۱۸۵، ملتقطاً)
اس آیت سے معلوم ہوا کہ ان لوگوں کے حالات معلوم کرنا عبرت اور نصیحت حاصل کرنے کے لئے بہت فائدہ مند ہے جو اللہ تعالیٰ کی نافرمانی اور اس کے ساتھ کفر کرنے کی وجہ سے ہلاک کر دئیے گئے۔