banner image

Home ur Surah Al Qasas ayat 22 Translation Tafsir

اَلْقَصَص

Al Qasas

HR Background

وَ لَمَّا تَوَجَّهَ تِلْقَآءَ مَدْیَنَ قَالَ عَسٰى رَبِّیْۤ اَنْ یَّهْدِیَنِیْ سَوَآءَ السَّبِیْلِ(22)

ترجمہ: کنزالایمان اور جب مدین کی طرف متوجہ ہوا کہا قریب ہے کہ میرا رب مجھے سیدھی راہ بتائے۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور جب وہ مدین کی طرف متوجہ ہوئے توکہا :عنقریب میرا رب مجھے سیدھا راستہ بتائے گا۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{وَ لَمَّا تَوَجَّهَ تِلْقَآءَ مَدْیَنَ: اور جب وہ مدین کی طرف متوجہ ہوئے۔} مدین و ہ مقام ہے جہاں  حضرت شعیب عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام تشریف رکھتے تھے ،اس کو مدینِ ابنِ ابراہیم کہتے ہیں ، مصر سے یہاں  تک آٹھ روز کی مسافت ہے، یہ شہر فرعون کی سلطنت کی حدود سے باہر تھا، حضرت موسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے اس کا رستہ بھی نہ دیکھا تھا ،نہ کوئی سواری ساتھ تھی ،نہ توشہ نہ کوئی ہمراہی ،راستے میں  درختوں  کے پتوں  اور زمین کے سبزے کے سوا خوراک کی اور کوئی چیز نہ ملتی تھی۔ جب حضرت موسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے مدین کی طرف جانے کا ارادہ کیا تویوں کہا :عنقریب میرا رب عَزَّوَجَلَّ مجھے مدین تک  پہنچنے کا سیدھا راستہ بتائے گا،چنانچہ اللہ تعالیٰ نے ایک فرشتہ بھیجا جو آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو مدین تک لے گیا۔( جلالین، القصص، تحت الآیۃ: ۲۲، ص۳۲۸، خازن، القصص، تحت الآیۃ: ۲۲، ۳ / ۴۲۸-۴۲۹، ملتقطاً)