banner image

Home ur Surah Al Waqiah ayat 6 Translation Tafsir

اَلْوَاقِعَة

Al Waqiah

HR Background

اِذَا رُجَّتِ الْاَرْضُ رَجًّا(4)وَّ بُسَّتِ الْجِبَالُ بَسًّا(5)فَكَانَتْ هَبَآءً مُّنْۢبَثًّا(6)

ترجمہ: کنزالایمان جب زمین کانپے گی تھرتھرا کر ۔ اور پہاڑ ریزہ ریزہ ہوجائیں گے چُورا ہوکر ۔ تو ہوجائیں گے جیسے روزن کی دھوپ میں غبار کے باریک ذرّے پھیلے ہوئے ۔ ترجمہ: کنزالعرفان جب زمین بڑے زور سے ہلا دی جائے گی ۔ اور پہاڑ خوب چُورا چُورا کر دیئے جائیں گے ۔ تووہ ہوا میں بکھرے ہوئے غبار جیسے ہوجائیں گے ۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{ اِذَا رُجَّتِ الْاَرْضُ رَجًّا: جب زمین تھرتھرا کرکانپے گی۔} اس آیت اور ا س کے بعد والی دو آیات کا خلاصہ یہ ہے کہ جب (قیامت قائم ہو گی تو اس وقت) زمین تھرتھرا کرکانپے گی جس سے اس کے اوپر موجود پہاڑ اور تمام عمارتیں  گر جائیں  گی اور یہ اپنے اندر موجود تمام چیزیں  باہر آجانے تک کانپتی رہے گی اور پہاڑ چُورا ہوکر خشک ستوکی طرح ریزہ ریزہ ہوجائیں  گے اوروہ اس وجہ سے ہوا میں  بکھرے ہوئے غبار جیسے ہوجائیں  گے۔( روح البیان، الواقعۃ، تحت الآیۃ: ۴-۶، ۹ / ۳۱۶-۳۱۷)