banner image

Home ur Surah Al Waqiah ayat 94 Translation Tafsir

اَلْوَاقِعَة

Al Waqiah

HR Background

وَ اَمَّاۤ اِنْ كَانَ مِنَ الْمُكَذِّبِیْنَ الضَّآلِّیْنَ(92)فَنُزُلٌ مِّنْ حَمِیْمٍ(93)وَّ تَصْلِیَةُ جَحِیْمٍ(94)

ترجمہ: کنزالایمان اور اگر جھٹلانے والوں گمراہوں میں سے ہو ۔ تو اس کی مہمانی کھولتا پانی۔ اور بھڑکتی آگ میں دھنسانا ۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور اگرمرنے والا جھٹلانے والوں گمراہوں میں سے ہو۔ تو کھولتے ہوئے گرم پانی کی مہمانی ۔ اور بھڑکتی آگ میں داخل کیا جانا ہے۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{ وَ اَمَّاۤ اِنْ كَانَ مِنَ الْمُكَذِّبِیْنَ الضَّآلِّیْنَ: اور اگرمرنے والا جھٹلانے والوں  گمراہوں  میں  سے ہو۔ } اس آیت اور اس کے بعد والی دو آیات کاخلاصہ یہ ہے کہ اگر مرنے والا جھٹلانے والوں  گمراہوں  میں  سے ہو جو کہ بائیں  جانب والے ہوں  گے تو ا س کے لئے (آخرت میں ) کھولتا ہوا گرم پانی تیار کیا گیا ہے اور اسے جہنم کی بھڑکتی آگ میں  داخل کیا جانا ہے۔(خازن، الواقعۃ، تحت الآیۃ: ۹۲-۹۴، ۴ / ۲۲۵)