banner image

Home ur Surah Al Yusuf ayat 99 Translation Tafsir

يُوْسُف

Yusuf

HR Background

فَلَمَّا دَخَلُوْا عَلٰى یُوْسُفَ اٰوٰۤى اِلَیْهِ اَبَوَیْهِ وَ قَالَ ادْخُلُوْا مِصْرَ اِنْ شَآءَ اللّٰهُ اٰمِنِیْنَﭤ(99)

ترجمہ: کنزالایمان پھر جب وہ سب یوسف کے پاس پہنچے اس نے اپنے ماں باپ کو اپنے پاس جگہ دی اور کہا مصر میں داخل ہو اللہ چاہے تو امان کے ساتھ۔ ترجمہ: کنزالعرفان پھر جب وہ سب یوسف کے پاس پہنچے تواس نے اپنے ماں باپ کو اپنے پاس جگہ دی اور کہا: تم مصر میں داخل ہوجاؤ، اگر اللہ نے چاہا (تو) امن وامان کے ساتھ ۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{اٰوٰۤى اِلَیْهِ اَبَوَیْهِ:اس نے اپنے ماں باپ کو اپنے پاس جگہ دی۔} ماں  سے مراد خالہ ہے، (خازن، یوسف، تحت الآیۃ: ۹۹، ۳ / ۴۵)اور اس کے علاوہ بھی مفسرین کے اس بارے میں  کئی اقوال ہیں ۔

{اُدْخُلُوْا مِصْرَ:تم مصر میں  داخل ہوجاؤ۔} یہاں  داخل ہونے سے خاص شہر میں  داخل ہونا مراد ہے یعنی شہر ِمصر میں  داخل ہو جاؤ اگر اللّٰہ تعالیٰ نے چاہا تو ہر ناپسندیدہ چیز سے امن وامان کے ساتھ داخل ہوجاؤ گے۔ (جلالین مع صاوی، یوسف، تحت الآیۃ: ۹۹، ۳ / ۹۸۱، ملخصاً)