banner image

Home ur Surah An Nahl ayat 13 Translation Tafsir

اَلنَّحْل

An Nahl

HR Background

وَ مَا ذَرَاَ لَكُمْ فِی الْاَرْضِ مُخْتَلِفًا اَلْوَانُهٗؕ-اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیَةً لِّقَوْمٍ یَّذَّكَّرُوْنَ(13)

ترجمہ: کنزالایمان اور وہ جو تمہارے لیے زمین میں پیدا کیا رنگ برنگ بیشک اس میں نشانی ہے یاد کرنے والوں کو۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور (اس نے تمہارے کام میں لگادیں ) وہ مختلف رنگوں والی چیزیں جواس نے تمہارے لیے زمین میں پیدا کیں ۔ بیشک اس میں نصیحت ماننے والوں کیلئے نشانی ہے۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{وَ مَا ذَرَاَ لَكُمْ فِی الْاَرْضِ:اور وہ چیزیں  جواس نے تمہارے لیے زمین میں  پیدا کیں ۔} یعنی اللّٰہ تعالیٰ نے انہیں  بھی تمہارے کام پر لگا دیا جو اس نے تمہارے لئے زمین میں  حیوانات، درخت اور پھل وغیرہ پیدا کئے ہیں  اوروہ اپنی کثیر تعداد کے باوجود خلقت، ہیئت، کیفیت اور رنگ میں  مختلف ہیں  حتّٰی کہ ان میں  سے کوئی مکمل طور پر دوسرے کی طرح نہیں  ہوتا، اس میں  اللّٰہ تعالیٰ کی قدرت کے کمال پر بڑی مضبوط دلیل ہے۔ (خازن، النحل، تحت الآیۃ: ۱۳، ۳ / ۱۱۶)