banner image

Home ur Surah An Nahl ayat 3 Translation Tafsir

اَلنَّحْل

An Nahl

HR Background

خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ بِالْحَقِّؕ-تَعٰلٰى عَمَّا یُشْرِكُوْنَ(3)

ترجمہ: کنزالایمان اس نے آسمان اور زمین بجا بنائے وہ ان کے شرک سے برتر ہے۔ ترجمہ: کنزالعرفان اس نے آسمانوں اور زمین کو حق کے ساتھ بنایا۔ وہ ان کے شرک سے بلندوبالا ہے۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ بِالْحَقِّ:اس نے آسمانوں  اور زمین کو حق کے ساتھ بنایا۔} اس آیت میں  اللّٰہ تعالیٰ نے اپنی وحدانیت اور اپنے معبود ہونے پر بطورِ دلیل ان چیزوں  کا ذکر فرمایا ہے کہ جنہیں  پیدا کرنے پر اللّٰہ تعالیٰ کے سوا اور کوئی قادر نہیں۔(مدارک، النحل، تحت الآیۃ: ۳، ص۵۸۹)آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ اے لوگو! تمہارے رب عَزَّوَجَلَّ نے آسمانوں  اور زمین کو حکمت و مصلحت کے ساتھ پیدا کیا ہے باطل اور بیکار نہیں  بنایا اور وہ زمین و آسمان کو پیدا کرنے میں  یکتا ہے، انہیں  عدم سے وجود میں  لانے میں  اس کا کوئی شریک نہیں  اور نہ ہی انہیں  پیداکرنے پر کسی نے اللّٰہ تعالیٰ کی مدد کی ہے تو اللّٰہ تعالیٰ کا شریک کہا ں  سے آ گیا؟ اے لوگو! تمہارا رب عَزَّوَجَلَّ تمہارے شرک اور تمہارے اس دعوے کہ’’ اللّٰہ کے سوا اور بھی معبود ہیں ‘‘ سے بلند و بالا ہے اور اس کی شان اتنی بلند ہے کہ کوئی ا س کا مثل، شریک یا مددگار ہو ہی نہیں  سکتا۔ (تفسیر طبری، النحل، تحت الآیۃ: ۳، ۷ / ۵۵۹، روح البیان، النحل، تحت الآیۃ: ۳، ۵ / ۶، ملتقطاً)