banner image

Home ur Surah An Nahl ayat 31 Translation Tafsir

اَلنَّحْل

An Nahl

HR Background

جَنّٰتُ عَدْنٍ یَّدْخُلُوْنَهَا تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ لَهُمْ فِیْهَا مَا یَشَآءُوْنَؕ-كَذٰلِكَ یَجْزِی اللّٰهُ الْمُتَّقِیْنَ(31)

ترجمہ: کنزالایمان بسنے کے باغ جن میں جائیں گے ان کے نیچے نہریں رواں انہیں وہاں ملے گا جو چاہیں اللہ ایسا ہی صلہ دیتا ہے پرہیزگاروں کو۔ ترجمہ: کنزالعرفان ہمیشہ رہنے کے باغات ہیں جن میں وہ داخل ہوں گے، ان کے نیچے نہریں جاری ہیں ، ان کیلئے ان باغوں میں وہ تما م چیزیں ہیں جو وہ چاہیں گے۔اللہ پرہیزگاروں کو ایسا ہی صلہ دیتا ہے۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{جَنّٰتُ عَدْنٍ:ہمیشہ رہنے کے باغات ہیں ۔} یعنی آخرت کا گھر ہمیشہ رہنے کے باغات ہیں  جن میں  پرہیزگار داخل ہوں  گے، ان باغات میں  جنتیوں  کے گھروں ، محلات اور رہائش گاہوں  کے نیچے سے نہریں  جاری ہیں ، ان کیلئے ان باغوں  میں  وہ تما م چیزیں  ہیں  جو وہ چاہیں  گے اوریہ بات جنت کے سوا کسی کو کہیں  بھی حاصل نہیں ، اللّٰہ تعالیٰ پرہیزگاروں  کو ایسا ہی صلہ دیتا ہے۔ (خازن، النحل، تحت الآیۃ: ۳۱، ۳ / ۱۲۰)