banner image

Home ur Surah An Nahl ayat 95 Translation Tafsir

اَلنَّحْل

An Nahl

HR Background

وَ لَا تَشْتَرُوْا بِعَهْدِ اللّٰهِ ثَمَنًا قَلِیْلًاؕ-اِنَّمَا عِنْدَ اللّٰهِ هُوَ خَیْرٌ لَّكُمْ اِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ(95)

ترجمہ: کنزالایمان اور اللہ کے عہد پر تھوڑے دام مول نہ لو بیشک وہ جو اللہ کے پاس ہے تمہارے لیے بہتر ہے اگر تم جانتے ہو۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور اللہ کے عہد کے بدلے تھوڑی سی قیمت نہ لو ۔ بیشک جو اللہ کے پاس ہے وہ تمہارے لیے بہتر ہے اگر تم جانتے ہو۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{وَ لَا تَشْتَرُوْا بِعَهْدِ اللّٰهِ ثَمَنًا قَلِیْلًا:اور اللّٰہ کے عہد کے بدلے تھوڑی سی قیمت نہ لو ۔} یعنی اسلا م کا عہد توڑنے کی صورت میں  اگر تمہیں  دنیا کی کوئی بھلائی ملے تو اس کی طرف توجہ مت دو کیونکہ اسلام پر قائم رہنے کی صورت میں  اللّٰہ تعالیٰ نے تمہارے لئے جو بھلائی تیار کی ہے وہ اس سے بہت بہتر ہے جو تم اسلام کا عہد توڑ کر دنیا میں  پاؤ گے۔ اگر تم دنیا اور آخرت کی بھلائیوں  کے مابین فرق جانتے تو یہ بات سمجھ جاتے۔( تفسیر کبیر، النحل، تحت الآیۃ: ۹۵، ۷ / ۲۶۶)اگلی آیت میں  اِسی بات کی مزید وضاحت فرمائی گئی ہے۔