banner image

Home ur Surah An Noor ayat 49 Translation Tafsir

اَلنُّوْر

An Noor

HR Background

وَ اِنْ یَّكُنْ لَّهُمُ الْحَقُّ یَاْتُوْۤا اِلَیْهِ مُذْعِنِیْنَﭤ(49)

ترجمہ: کنزالایمان اور اگر ان کی ڈگری ہو تو اس کی طرف آئیں مانتے ہوئے۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور اگر فیصلہ ان کیلئے ہوجائے تو اس کی طرف خوشی خوشی جلدی سے آتے ہیں ۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{وَ اِنْ: اور اگر۔} اس آیت میں  کفار و منافقین کا حال بیان کیا گیا کہ وہ بارہا تجربہ کرچکے تھے اور انہیں  کامل یقین تھا کہ سید المرسلین صَلَّی  اللہ  تَعَالٰی  عَلَیْہِ  وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فیصلہ سراسر حق اور عدل و انصاف پر مبنی ہوتا ہے اس لئے ان میں  جو سچا ہوتا وہ تو خواہش کرتا تھا کہ حضور پُر نور صَلَّی  اللہ  تَعَالٰی  عَلَیْہِ  وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ اس کا فیصلہ فرمائیں  اور جو حق پر نہ ہوتا وہ جانتا تھا کہ رسولِ اکرم صَلَّی  اللہ  تَعَالٰی  عَلَیْہِ  وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی سچی عدالت سے وہ اپنی ناجائز مراد نہیں  پاسکتا اس لئے وہ حضورِ اقدس صَلَّی  اللہ  تَعَالٰی  عَلَیْہِ  وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے فیصلہ سے ڈرتا اور گھبراتا تھا۔( مدارک، النور، تحت الآیۃ: ۴۹، ص۷۸۶)