Home ≫ ur ≫ Surah Ar Rum ≫ Translation
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اللہ کے نام سے شروع جو بہت مہربان رحمت والا۔
اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان ، رحمت والاہے ۔
الٓمّٓ(1)
غُلِبَتِ الرُّوْمُ(2)
رومی مغلوب ہوئے۔
رومی مغلوب ہوگئے۔
فِیْۤ اَدْنَى الْاَرْضِ وَ هُمْ مِّنْۢ بَعْدِ غَلَبِهِمْ سَیَغْلِبُوْنَ(3)
پاس کی زمین میں اور اپنی مغلوبی کے بعد عنقریب غالب ہوں گے۔
قریب کی زمین میں اور وہ اپنی شکست کے بعد عنقریب غالب آجائیں گے۔
فِیْ بِضْعِ سِنِیْنَ۬ؕ-لِلّٰهِ الْاَمْرُ مِنْ قَبْلُ وَ مِنْۢ بَعْدُؕ-وَ یَوْمَىٕذٍ یَّفْرَحُ الْمُؤْمِنُوْنَ(4)
چند برس میں حکم الله ہی کا ہے آگے اور پیچھے اور اس دن ایمان والے خوش ہوں گے۔
چند سالوں میں ۔ پہلے اور بعدحکم الله ہی کا ہے اور اس دن ایمان والے خوش ہوں گے۔
بِنَصْرِ اللّٰهِؕ-یَنْصُرُ مَنْ یَّشَآءُؕ-وَ هُوَ الْعَزِیْزُ الرَّحِیْمُ(5)
الله کی مدد سے وہ مدد کرتا ہے جس کی چاہے اور وہی ہے عزت والا مہربان۔
الله کی مدد سے۔وہ جس کی چاہے مدد کرتا ہے اور وہی غالب، مہربان ہے۔