banner image

Home ur Surah As Saffat ayat 158 Translation Tafsir

اَلصّٰٓفّٰت

As Saffat

HR Background

وَ جَعَلُوْا بَیْنَهٗ وَ بَیْنَ الْجِنَّةِ نَسَبًاؕ-وَ لَقَدْ عَلِمَتِ الْجِنَّةُ اِنَّهُمْ لَمُحْضَرُوْنَ(158)

ترجمہ: کنزالایمان اور اس میں اور جنّوں میں رشتہ ٹھہرایا اور بے شک جنّوں کو معلوم ہے کہ وہ ضرور حاضر لائے جائیں گے۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور انہوں نے اللہ اور جنوں کے درمیان نسب کا رشتہ ٹھہرایااور بیشک جنوں کو معلوم ہے کہ ان کی پیشی کی جائے گی۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{وَ جَعَلُوْا بَیْنَهٗ وَ بَیْنَ الْجِنَّةِ نَسَبًا: اور انہوں  نے اللہ اور جنوں  کے درمیان نسب کا رشتہ ٹھہرایا۔} بعض مشرکین کہتے تھے کہ اللہ تعالیٰ نے جِنّات میں  شادی کی جس سے فرشتے پیدا ہوئے۔ (مَعَاذَ اللہ) اس آیت میں  ان کا رد کرتے ہوئے فرمایا گیا کہ مشرکین اللہ تعالیٰ اور جنوں  کے درمیان نسب کا رشتہ ٹھہرا کر کیسے عظیم کفر کے مُرتکِب ہوئے اور بیشک جنوں  کو معلوم ہے کہ یہ بے ہودہ بات کہنے والے ضرور جہنم میں  عذاب کے لئے حاضر کئے جائیں  گے۔بعض مفسرین کے نزدیک اس آیت میں  جِنّات سے مراد فرشتے ہیں  کیونکہ وہ لوگوں  کی نظروں سے پوشیدہ ہیں  اور کفار نے فرشتوں  اور اللہ تعالیٰ کے درمیان جو نسبی رشتہ ٹھہرایا اس سے مراد ان کا یہ کہنا ہے کہ فرشتے اللہ تعالیٰ کی بیٹیاں  ہیں۔(مَعَاذَ اللہ)(مدارک، الصافات، تحت الآیۃ: ۱۵۸، ص۱۰۱۰-۱۰۱۱، جلالین، الصافات، تحت الآیۃ: ۱۵۸، ص۳۷۹، ملتقطاً)