banner image

Home ur Surah As Saffat ayat 159 Translation Tafsir

اَلصّٰٓفّٰت

As Saffat

HR Background

سُبْحٰنَ اللّٰهِ عَمَّا یَصِفُوْنَ(159)اِلَّا عِبَادَ اللّٰهِ الْمُخْلَصِیْنَ(160)

ترجمہ: کنزالایمان پاکی ہے اللہ کو ان باتوں سے کہ یہ بتاتے ہیں ۔ مگر اللہ کے چُنے ہوئے بندے۔ ترجمہ: کنزالعرفان اللہ اس سے پاک ہے جو یہ بتاتے ہیں ۔ مگر اللہ کے چُنے ہوئے بندے ۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{سُبْحٰنَ اللّٰهِ: اللہ پاک ہے۔} اس آیت اور اس کے بعد والی آیت کا ایک معنی یہ ہے مشرکین اللہ تعالیٰ کے بارے میں  جو باتیں  کہتے ہیں  اللہ تعالیٰ ان سے پاک ہے اور اللہ تعالیٰ کے چنے ہوئے ایماندار بندے ان تمام باتوں  سے اللہ تعالیٰ کی پاکی بیان کرتے ہیں  جو کفارِ نابَکار کہتے ہیں ۔دوسرا معنی یہ ہے کہ اللہ  تعالیٰ ان تمام بیہودہ باتوں  سے پاک ہے جو مشرکین ا س کے بارے میں  کہتے ہیں  نیز اللہ تعالیٰ کے چنے ہوئے مومن اور متقی بندے جہنم کے عذاب سے محفوظ رہیں  گے۔( مدارک، الصافات، تحت الآیۃ: ۱۵۹-۱۶۰، ص۱۰۱۱، ملخصاً)