banner image

Home ur Surah As Saffat ayat 33 Translation Tafsir

اَلصّٰٓفّٰت

As Saffat

HR Background

فَاِنَّهُمْ یَوْمَىٕذٍ فِی الْعَذَابِ مُشْتَرِكُوْنَ(33)اِنَّا كَذٰلِكَ نَفْعَلُ بِالْمُجْرِمِیْنَ(34)

ترجمہ: کنزالایمان تو اس دن وہ سب کے سب عذاب میں شریک ہیں ۔ مجرموں کے ساتھ ہم ایسا ہی کرتے ہیں ۔ ترجمہ: کنزالعرفان تو اس دن وہ سب کے سب عذاب میں شریک ہیں ۔ مجرموں کے ساتھ ہم ایسا ہی کرتے ہیں ۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{فَاِنَّهُمْ یَوْمَىٕذٍ: تو اس دن وہ۔} اس آیت اور ا س کے بعد والی آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ قیامت کے دن گمراہ بھی اور انہیں  گمراہ کرنے والے سردار بھی سب عذاب میں  شریک ہو ں  گے اگرچہ ان کے عذاب کی کَیفِیّت میں  فرق ہو گا کیونکہ یہ سب لوگ دنیا میں  گمراہی میں  شریک تھے اور ہم نے گمراہوں  اور گمراہ کرنے والوں  کے ساتھ جو کیا کہ عذاب میں  انہیں  جمع کر دیا،مجرموں  کے ساتھ ہم ایسا ہی کرتے ہیں ۔( مدارک، الصافات، تحت الآیۃ: ۳۳-۳۴، ص۱۰۰۰، روح المعانی، الصافات، تحت الآیۃ: ۳۳-۳۴، ۱۲ / ۱۱۲، روح البیان، الصافات، تحت الآیۃ: ۳۳-۳۴، ۷ / ۴۵۶، ملتقطاً)