banner image

Home ur Surah As Saffat ayat 89 Translation Tafsir

اَلصّٰٓفّٰت

As Saffat

HR Background

فَنَظَرَ نَظْرَةً فِی النُّجُوْمِ(88)فَقَالَ اِنِّیْ سَقِیْمٌ(89)

ترجمہ: کنزالایمان پھر اس نے ایک نگاہ ستاروں کو دیکھا۔ پھر کہا میں بیمار ہونے والا ہوں ۔ ترجمہ: کنزالعرفان پھر اس نے ستاروں کوایک نگاہ دیکھا۔ تو کہا :میں بیمار ہونے والا ہوں ۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{فَنَظَرَ نَظْرَةً: پھر اس نے ایک نگاہ دیکھا۔} اس آیت اور ا س کے بعد والی آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ قوم کا جواب سن کر حضرت ابراہیم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے آسمان کی طرف نگاہ اٹھا ئی اور ایک نظر ستاروں  کی طرف ایسے دیکھا جیسے ستارہ شناس اور علمِ نجوم کے ماہر ستاروں  کے ملنے اور جدا ہونے کی جگہ کو دیکھاکرتے ہیں ،اس کے بعد فرمایا: ’’ میں  بیمار ہونے والا ہوں ۔ حضرت ابراہیم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی قوم چونکہ ستاروں  کی بہت معتقد تھی ا س لئے وہ سمجھی کہ حضرت ابراہیم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے ستاروں  سے اپنے بیمار ہونے کا حال معلوم کرلیا ہے۔( مدارک، الصافات، تحت الآیۃ: ۸۸-۸۹، ص۱۰۰۴، ملخصاً)

نوٹ:یاد رہے کہ علمِ نجوم حق ہے اوریہ علم سیکھنے میں  مشغول ہونا منسوخ ہوچکا ہے۔