banner image

Home ur Surah As Saffat ayat 98 Translation Tafsir

اَلصّٰٓفّٰت

As Saffat

HR Background

فَاَرَادُوْا بِهٖ كَیْدًا فَجَعَلْنٰهُمُ الْاَسْفَلِیْنَ(98)

ترجمہ: کنزالایمان تو انہوں نے اس پر داؤں چلنا چاہا ہم نے انہیں نیچا دکھایا۔ ترجمہ: کنزالعرفان تو انہوں نے اس کے ساتھ فریب کرنا چاہا توہم نے انہیں نیچا کردیا۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{فَاَرَادُوْا بِهٖ كَیْدًا: تو انہوں  نے اس کے ساتھ فریب کرنا چاہا۔} ارشاد فرمایا کہ کفارنے حضرت ابراہیم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو آگ میں  ڈال کر ان کے ساتھ فریب کرنا چاہا تو ہم نے حضرت ابراہیم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو اس آگ میں  سلامت رکھ کر کفار کے فریب کو باطل کر کے انہیں  ذلیل کر دیا ۔( روح البیان، الصافات، تحت الآیۃ: ۹۸، ۷ / ۴۷۱، ملخصاً)

نوٹ:اس واقعہ کی مزید تفصیل سورۂ اَنبیاء آیت نمبر68تا70میں  گزر چکی ہے۔