banner image

Home ur Surah As Sajdah ayat 26 Translation Tafsir

اَلسَّجْدَة

Surah As Sajdah

HR Background

اَوَ لَمْ یَهْدِ لَهُمْ كَمْ اَهْلَكْنَا مِنْ قَبْلِهِمْ مِّنَ الْقُرُوْنِ یَمْشُوْنَ فِیْ مَسٰكِنِهِمْؕ-اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیٰتٍؕ-اَفَلَا یَسْمَعُوْنَ(26)

ترجمہ: کنزالایمان اور کیا اُنہیں اس پر ہدایت نہ ہوئی کہ ہم نے اُن سے پہلے کتنی سنگتیں ہلاک کردیں کہ آج یہ اُن کے گھروں میں چل پھر رہے ہیں بیشک اس میں ضرور نشانیاں ہیں تو کیا سنتے نہیں ۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور کیا اس بات نے ان کی رہنمائی نہیں کی کہ ہم نے ان سے پہلے کتنی قومیں ہلاک کردیں جن کے رہائشی مقامات میں یہ چلتے پھرتے ہیں ۔ بیشک اس میں ضرور نشانیاں ہیں تو کیایہ سنتے نہیں ؟

تفسیر: ‎صراط الجنان

{اَوَ لَمْ یَهْدِ لَهُمْ: اور کیا اس بات نے ان کی رہنمائی نہیں  کی۔} یعنی کیا اس بات نے اہلِ مکہ کی رہنمائی نہیں  کی کہ ہم نے ان سے پہلے کتنی اُمتیں  جیسے عاد ، ثمود اور قومِ لوط وغیرہ ہلاک کردیں  اور آج اہلِ مکہ جب تجارت کے سلسلے میں  ملکِ شام کے سفر کرتے ہیں  تو ان لوگوں  کے مَنازل اور شہروں  میں  گزرتے ہیں  اور اُن کی ہلاکت کے آثار دیکھتے ہیں ۔ بیشک اس ہلاکت اور اس سے متعلقہ آثارمیں  ضرورعبرت کی نشانیاں  ہیں  تو کیایہ قرآن کو غور سے نہیں سنتے جو عبرت اور نصیحت حاصل کریں  ۔ (مدارک، السجدۃ ، تحت الآیۃ: ۲۶ ، ص۹۲۸ ، خازن ، السجدۃ ، تحت الآیۃ: ۲۶، ۳ / ۴۸۰، روح البیان ، السجدۃ، تحت الآیۃ: ۲۶، ۷ / ۱۲۸، ملتقطاً)

            یاد رہے کہ برباد شدہ لوگوں  کی بستیوں  کو عبرت کی نگاہ سے دیکھنا بہت اچھا ہے اور اسی طرح مقبول بندوں  کے آثار یعنی مزارات کی زیارت بھی بہت عمدہ ہے۔ پہلے سے گناہوں  کا خوف اور دوسرے سے نیکیوں  کی محبت پیدا ہوتی ہے۔