Home ≫ ur ≫ Surah Ash Shams ≫ ayat 6 ≫ Translation ≫ Tafsir
وَ السَّمَآءِ وَ مَا بَنٰىهَا(5)وَ الْاَرْضِ وَ مَا طَحٰىهَا(6)
تفسیر: صراط الجنان
{وَ السَّمَآءِ وَ مَا
بَنٰىهَا: اور آسمان کی اور اس کے
بنانے والے کی قسم۔} یعنی آسمان کی قسم اور اس کی قسم جس نے اسے انتہائی بڑا
اور نہایت بلند بنایا ہے اور اسے بنانے والا اللّٰہ تعالیٰ
ہے۔ (روح البیان، الشّمس، تحت الآیۃ: ۵، ۱۰ / ۴۴۲)
{وَ الْاَرْضِ وَ مَا
طَحٰىهَا: اور زمین کی اور اس کے
پھیلانے والے کی قسم۔} یعنی زمین کی قسم اور اس کی قسم جس نے اسے پانی
پر پھیلایا تاکہ زمین پر موجود جانداروں کے لئے اس پر زندگی گزارنا
ممکن ہو۔ (روح البیان، الشّمس، تحت الآیۃ: ۶، ۱۰ / ۴۴۲، ملخصاً)