banner image

Home ur Surah Ash Shuara ayat 169 Translation Tafsir

اَلشُّـعَرَاء

Surah Ash Shuara

HR Background

قَالَ اِنِّیْ لِعَمَلِكُمْ مِّنَ الْقَالِیْنَﭤ(168)رَبِّ نَجِّنِیْ وَ اَهْلِیْ مِمَّا یَعْمَلُوْنَ(169)

ترجمہ: کنزالایمان فرمایا میں تمہارے کام سے بیزار ہوں ۔ اے میرے رب مجھے اور میرے گھر والوں کو ان کے کام سے بچا۔ ترجمہ: کنزالعرفان لوط نے فرمایا: میں تمہارے کام سے شدید نفرت کرنے والوں میں سے ہوں ۔ اے میرے رب! مجھے اور میرے گھر والوں کو ان کے اعمال سے محفوظ رکھ۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{قَالَ: فرمایا۔} اس آیت اور ا س کے بعد والی آیات کا خلاصہ یہ ہے کہ حضرت لوط عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے ان سے فرمایا: ’’میں  تمہارے کام سے بیزار اور اس سے شدید نفرت کرنے والوں  میں  سے ہوں  اور مجھے اس سے شدید دشمنی ہے۔ پھر آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے اللہ تعالٰی کی بارگاہ میں  دعا کی: اے میرے رب! عَزَّوَجَلَّ، مجھے اور میرے گھر والوں  کو ان کے اعمال پر آنے والے عذاب سے محفوظ رکھ۔( خازن، الشعراء، تحت الآیۃ: ۱۶۸-۱۶۹، ۳ / ۳۹۴، مدارک، الشعراء، تحت الآیۃ: ۱۶۸-۱۶۹، ص۸۲۹، ملتقطاً)