banner image

Home ur Surah Ash Shuara ayat 170 Translation Tafsir

اَلشُّـعَرَاء

Surah Ash Shuara

HR Background

فَنَجَّیْنٰهُ وَ اَهْلَهٗۤ اَجْمَعِیْنَ(170)اِلَّا عَجُوْزًا فِی الْغٰبِرِیْنَ(171)

ترجمہ: کنزالایمان تو ہم نے اسے اور اس کے سب گھر والوں کو نجات بخشی۔ مگر ایک بڑھیا کہ پیچھے رہ گئی۔ ترجمہ: کنزالعرفان تو ہم نے اسے اور اس کے سب گھر والوں کو نجات بخشی۔ مگر ایک بڑھیا جو پیچھے رہ جانے والوں میں سے تھی۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{فَنَجَّیْنٰهُ: تو ہم نے اسے نجات بخشی۔} اس آیت اور اس کے بعد والی آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ اللہ تعالٰی نے حضرت لوط عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام، ان کی بیٹیوں  اور ان تمام لوگوں  کو جو آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام پر ایمان لائے تھے عذاب سے نجات بخشی لیکن ایک بڑھیا جو پیچھے رہ جانے والوں  میں  سے تھی اسے نجات نہ بخشی۔ یہ بڑھیا حضرت لوط عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی بیوی تھی،یہ چونکہ اپنی قوم کے فعل پر راضی تھی اور جو گناہ پر راضی ہو وہ بھی گناہ کرنے والے کے حکم میں  ہوتا ہے اسی لئے وہ بڑھیا عذاب میں  گرفتارہوئی اور اس نے نجات نہ پائی۔( مدارک، الشعراء، تحت الآیۃ: ۱۷۰-۱۷۱، ص۸۲۹)