banner image

Home ur Surah Ash Shuara ayat 208 Translation Tafsir

اَلشُّـعَرَاء

Surah Ash Shuara

HR Background

وَ مَاۤ اَهْلَكْنَا مِنْ قَرْیَةٍ اِلَّا لَهَا مُنْذِرُوْنَ(208)ذِكْرٰى ﱡ وَ مَا كُنَّا ظٰلِمِیْنَ(209)

ترجمہ: کنزالایمان اور ہم نے کوئی بستی ہلاک نہ کی جسے ڈر سنانے والے نہ ہوں ۔ نصیحت کے لیے اور ہم ظلم نہیں کرتے۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور ہم نے جو بستی بھی ہلاک کی اس کیلئے ڈر سنانے والے تھے۔ نصیحت کرنے کے لیے اور ہم ظالم نہ تھے۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{وَ مَاۤ اَهْلَكْنَا مِنْ قَرْیَةٍ: اور ہم نے کوئی بستی ہلاک نہ کی۔} ا س آیت اور ا س کے بعد والی آیت کا معنی یہ ہے کہ ہم پہلے ظالم لوگوں  کے پاس ڈر سنانے والے بھیج کر ان پر حجت قائم کردیتے ہیں ، اس کے بعد بھی جو لوگ راہِ راست پر نہیں  آتے اور حق کو قبول نہیں  کرتے ان پر عذاب نازل کردیتے ہیں  تاکہ ان کی ہلاکت دوسروں  کے لئے عبرت اور نصیحت کا سامان ہو اور وہ ان جیسی نافرمانی کرنے سے بچ جائیں ۔( مدارک، الشعراء، تحت الآیۃ: ۲۰۸-۲۰۹، ص۸۳۲)