banner image

Home ur Surah Ash Shuara ayat 217 Translation Tafsir

اَلشُّـعَرَاء

Surah Ash Shuara

HR Background

وَ تَوَكَّلْ عَلَى الْعَزِیْزِ الرَّحِیْمِ(217)

ترجمہ: کنزالایمان اور اس پر بھروسہ کرو جو عزت والا مہر والا ہے۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور اس پر بھروسہ کرو جو عزت والا،رحم فرمانے والا ہے۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{وَ تَوَكَّلْ: اور بھروسہ کرو۔} یعنی اے حبیب! صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، آپ اپنے تمام کام اللہ تعالٰی کے سپرد فرما دیں  جو کہ اپنے دشمنوں  کو مغلوب کرنے اور اپنے محبوب بندوں  کی مدد کرنے پر قادر ہے،ان مشرکین میں  سے یا ان کے علاوہ دیگر لوگوں  میں  سے جوکوئی بھی آپ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرے گا تو آپ کی طرف سے اللہ تعالٰی اسے کافی ہوگا۔(ابوسعود، الشعراء، تحت الآیۃ: ۲۱۷، ۴ / ۱۸۱، ملخصاً)

 توکل کامعنی :

توکل کامعنی یہ ہے کہ آدمی اپنا کام اس کے سپرد کر دے جو اس کے کام کا مالک اور اسے نفع و نقصان پہنچانے پر قادر ہے اور وہ صرف اللہ تعالٰی ہے جو کہ تمہارے دشمنوں  پر اپنی قوت سے غالب ہے اور اپنی رحمت سے ان کے خلاف تمہاری مدد فرماتا ہے۔( خازن، الشعراء، تحت الآیۃ: ۲۱۷، ۳ / ۳۹۸)