banner image

Home ur Surah Ash Shuara ayat 57 Translation Tafsir

اَلشُّـعَرَاء

Surah Ash Shuara

HR Background

فَاَخْرَجْنٰهُمْ مِّنْ جَنّٰتٍ وَّ عُیُوْنٍ(57)وَّ كُنُوْزٍ وَّ مَقَامٍ كَرِیْمٍ(58)كَذٰلِكَؕ-وَ اَوْرَثْنٰهَا بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَﭤ(59)

ترجمہ: کنزالایمان تو ہم نے انہیں باہر نکالا باغوں اور چشموں ۔ اور خزانوں اور عمدہ مکانوں سے۔ ہم نے ایسا ہی کیا اور ان کا وارث کردیا بنی اسرائیل کو۔ ترجمہ: کنزالعرفان تو ہم نے انہیں (فرعون اور اس کی قوم کو) باغوں اور چشموں (کی زمین) سے باہر نکالا۔ اور خزانوں اور عمدہ مکانوں سے۔ ہم نے ایسے ہی کیا اور بنی اسرائیل کو ان کا وارث بنادیا۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{فَاَخْرَجْنٰهُمْ: تو ہم نے انہیں  باہر نکالا۔} اس آیت اور اس کے بعد والی دو آیتوں  کا خلاصہ یہ ہے کہ اللہ تعالٰی نے فرعون اور اس کی قوم کوباغوں  اور چشموں کی سرزمین مصرسے اورسونے چاندی کے خزانوں  اور عمدہ مکانوں  سے باہر نکالا تاکہ وہ حضرت موسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام اور بنی اسرائیل تک پہنچیں اور اللہ تعالٰی نے فرعونیوں  کو ایسے ہی ان کے وطن سے نکالا جیساکہ بیان ہوا، پھرفرعون اور اس کی قوم کو غرق کر دئیے جانے کے بعد اللہ تعالٰی نے بنی اسرائیل کو فرعونیوں  کی سرزمین اور ان کے خزانوں اور مکانوں  کاوارث بنادیا۔(جلالین،الشعراء،تحت الآیۃ:۵۷-۵۹، ص۳۱۱-۳۱۲، روح البیان، الشعراء، تحت الآیۃ۵۷-۵۹ ، ۶ / ۲۷۷-۲۷۸، ملتقطاً)