banner image

Home ur Surah Ash Shuara ayat 72 Translation Tafsir

اَلشُّـعَرَاء

Surah Ash Shuara

HR Background

قَالَ هَلْ یَسْمَعُوْنَكُمْ اِذْ تَدْعُوْنَ(72)اَوْ یَنْفَعُوْنَكُمْ اَوْ یَضُرُّوْنَ(73)

ترجمہ: کنزالایمان فرمایا کیا وہ تمہاری سنتے ہیں جب تم پکارو۔ یا تمہارا کچھ بھلا برا کرتے ہیں ۔ ترجمہ: کنزالعرفان فرمایا:جب تم پکارتے ہو تو کیا وہ تمہاری سنتے ہیں ؟ یا تمہیں کوئی نفع یا نقصان دیتے ہیں ؟

تفسیر: ‎صراط الجنان

{قَالَ: فرمایا۔} اس آیت اور ا س کے بعد والی آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ حضرت ابراہیم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے ان سے فرمایا:جب تم ان بتوں  کو پکارتے ہو تو کیا وہ تمہاری پکار سنتے ہیں ؟ یا تمہیں  عبادت کرنے پرکوئی نفع یا عبادت نہ کرنے پر کوئی نقصان دیتے ہیں ؟ جب ایسا کچھ نہیں  ہے تو تم نے انہیں  معبود کس طرح قرار دے دیا!( جلالین، الشعراء، تحت الآیۃ: ۷۲-۷۳، ص۳۱۲، خازن، الشعراء، تحت الآیۃ: ۷۲-۷۳، ۳ / ۳۸۹، ملتقطاً)