banner image

Home ur Surah Ash Shura ayat 41 Translation Tafsir

اَلشُّوْرٰی

Ash Shura

HR Background

وَ لَمَنِ انْتَصَرَ بَعْدَ ظُلْمِهٖ فَاُولٰٓىٕكَ مَا عَلَیْهِمْ مِّنْ سَبِیْلٍﭤ(41)

ترجمہ: کنزالایمان اور بے شک جس نے اپنی مظلو می پر بدلہ لیا اُن پر کچھ مواخذہ کی راہ نہیں ۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور بے شک جس نے اپنے اوپر ہونے والے ظلم کا بدلہ لیا ان کی پکڑ کی کوئی راہ نہیں ۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{وَ لَمَنِ انْتَصَرَ بَعْدَ ظُلْمِهٖ: اور بے شک جس نے اپنے اوپر ہونے والے ظلم کا بدلہ لیا۔} یعنی جنہوں  نے ظالم کے ظلم کے بعد اس سے اپنی مظلومی کا بدلہ لیا ان پر کوئی سزا نہیں  کیونکہ انہوں  نے وہ کام کیا ہے جو ان کے لئے جائز تھا۔( روح البیان، الشوری، تحت الآیۃ: ۴۱، ۸ / ۳۳۶)

مظلوم کا بدلہ لینا ظلم نہیں:

            اس آیت سے معلوم ہوا کہ مظلوم کا ظالم سے بدلہ لینا ظلم نہیں  اور نہ ہی اس پر سزا ہے ،لیکن یہ یاد رہے کہ جن ظلموں  کی سزا دینے کا اختیار صرف حاکمِ اسلام کے پاس ہے ان کی سزا کوئی اور از خود نہیں  دے سکتا۔ جیسے قاتل سے قصاص لیناوغیرہ۔