banner image

Home ur Surah At Tur ayat 22 Translation Tafsir

اَلطُّوْر

At Tur

HR Background

وَ اَمْدَدْنٰهُمْ بِفَاكِهَةٍ وَّ لَحْمٍ مِّمَّا یَشْتَهُوْنَ(22)

ترجمہ: کنزالایمان اور ہم نے ان کی مدد فرمائی میوے اور گوشت سے جو چاہیں ۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور پھلوں ، میووں اور گوشت جو وہ چاہیں گے ان کے ساتھ ہم نے ان کی مدد کی۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{ وَ اَمْدَدْنٰهُمْ: ہم ان کی مدد کرتے رہیں  گے۔} اس آیت سے اللہ تعالیٰ نے ان نعمتوں  کا ذکر فرمایا جن کا اہلِ ایمان سے وعدہ فرمایا ہے،چنانچہ ارشاد فرمایا کہ جنت میں پھل، میوے اور گوشت جو وہ چاہیں  گے وہ مُہَیّا کر کے ہم ان کی مدد کرتے رہیں  گے۔اس سے مراد یہ ہے کہ اہلِ جنت پر اللہ تعالیٰ کا احسان یہ ہو گا کہ ان کی نعمتیں  دم بدم بڑھتی ہی جائیں  گی کبھی کم نہ ہوں  گی۔