banner image

Home ur Surah At Tur ayat 23 Translation Tafsir

اَلطُّوْر

At Tur

HR Background

یَتَنَازَعُوْنَ فِیْهَا كَاْسًا لَّا لَغْوٌ فِیْهَا وَ لَا تَاْثِیْمٌ(23)

ترجمہ: کنزالایمان ایک دوسرے سے لیتے ہیں وہ جام جس میں نہ بے ہودگی اورنہ گنہگاری۔ ترجمہ: کنزالعرفان جنتی لوگ جنت میں ایسے جام ایک دوسرے سے لیں گے جس میں نہ کوئی بیہودگی ہوگی اورنہ گناہ کی کوئی بات۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{ یَتَنَازَعُوْنَ فِیْهَا كَاْسًا: جنتی لوگ جنت میں  شراب کے جام ایک دوسرے سے لیں  گے۔} یعنی جنتی لوگ جنت میں  شراب کے ایسے لذیذ اور پاکیزہ جام ایک دوسرے سے ہنسی خوشی لیں  گے جس میں  نہ کوئی بیہودگی ہوگی اور نہ گناہ کی کوئی بات جیسا کہ دنیا کی شراب میں  طرح طرح کی خرابیاں  تھیں  کیونکہ جنت کی شراب پینے سے نہ عقل زائل ہوتی ہے، نہ عادتیں  خراب ہوتی ہیں  نہ پینے والا بے ہودہ بکتا ہے اور نہ گنہگار ہوتا ہے۔( خازن، الطور، تحت الآیۃ: ۲۳، ۴ / ۱۸۸، ملخصاً)