banner image

Home ur Surah At Tur ayat 24 Translation Tafsir

اَلطُّوْر

At Tur

HR Background

وَ یَطُوْفُ عَلَیْهِمْ غِلْمَانٌ لَّهُمْ كَاَنَّهُمْ لُؤْلُؤٌ مَّكْنُوْنٌ(24)

ترجمہ: کنزالایمان اور ان کے خدمت گار لڑکے ان کے گرد پھریں گے گویا وہ موتی ہیں چھپا کر رکھے گئے۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور ان کے خدمت گار لڑکے ان کے گرد پھریں گے گویا وہ چھپاکر رکھے ہوئے موتی ہیں ۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{ وَ یَطُوْفُ عَلَیْهِمْ غِلْمَانٌ لَّهُمْ: اور ان کے خدمت گار لڑکے ان کے گرد پھریں  گے۔} ارشاد فرمایا کہ اہلِ جنت کے خدمتگار لڑکے ان کی خدمت کے لئے ان کے ارد گرد پھریں  گے اور ان کے حسن ، صفائی اورپاکیزگی کا یہ عالَم ہو گا کہ گویا وہ چھپاکر رکھے ہوئے ایسے موتی ہیں  جنہیں  کوئی ہاتھ ہی نہیں  لگا ۔حضرت عبداللہ بن عمرو رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُمَا فرماتے ہیں  کہ کسی جنتی کے پاس خدمت میں  دوڑنے والے غلام ہزار سے کم نہ ہوں  گے اور ہر غلام جُدا جُدا خدمت پر مُقَرّر ہوگا۔( خازن، الطور، تحت الآیۃ: ۲۴، ۴ / ۱۸۸)اس آیت سے معلوم ہو اکہ ہر جنتی کو جنت میں  خدمتگار ملیں  گے چاہے اس کا مرتبہ اعلیٰ ہو یا نہ ہو۔