banner image

Home ur Surah Az Zariyat ayat 35 Translation Tafsir

اَلذّٰرِيـٰت

Az Zariyat

HR Background

فَاَخْرَجْنَا مَنْ كَانَ فِیْهَا مِنَ الْمُؤْمِنِیْنَ(35)فَمَا وَجَدْنَا فِیْهَا غَیْرَ بَیْتٍ مِّنَ الْمُسْلِمِیْنَ(36)

ترجمہ: کنزالایمان تو ہم نے اس شہر میں جو ایمان والے تھے نکال لیے۔ تو ہم نے وہاں ایک ہی گھر مسلمان پایا۔ ترجمہ: کنزالعرفان تو ہم نے اس شہر میں موجود ایمان والوں کو نکال لیا۔ تو ہم نے وہاں ایک ہی گھر مسلمان پایا۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{ فَاَخْرَجْنَا: تو ہم نے نکال لیا۔} اس آیت اور اس کے بعد والی آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ جب اس شہر پر عذاب آیا جس میں  حضرت لوط عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی قوم کے لوگ آباد تھے تو پہلے حضرت لوط عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام اور ان پر ایمان لانے والے حضرات کو اللہ تعالیٰ نے نکال لیا اور اس شہر میں  ایک ہی گھر کے لوگ مسلمان تھے۔ایک قول یہ ہے کہ وہ حضرت لوط عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام اور آپ کی دونوں  صاحب زادیاں  تھیں  اور ایک قول یہ ہے کہ حضرت لوط عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام اور ان کے اہلِ بیت میں  سے جن لوگوں  نے نجات پائی ان کی تعداد 13 تھی۔( خازن، الذّٰریٰت، تحت الآیۃ: ۳۵-۳۶، ۴ / ۱۸۴، ابو سعود، الذّٰریٰت، تحت الآیۃ: ۳۵-۳۶، ۵ / ۶۳۱، ملتقطاً)