banner image

Home ur Surah Az Zukhruf ayat 39 Translation Tafsir

اَلزُّخْرُف

Az Zukhruf

HR Background

وَ لَنْ یَّنْفَعَكُمُ الْیَوْمَ اِذْ ظَّلَمْتُمْ اَنَّكُمْ فِی الْعَذَابِ مُشْتَرِكُوْنَ(39)

ترجمہ: کنزالایمان اور ہرگز تمہارا اس سے بھلا نہ ہوگا آج جبکہ تم نے ظلم کیا کہ تم سب عذاب میں شریک ہو۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور آج ہرگز تمہیں یہ چیزنفع نہیں دے گی کہ تم سب عذاب میں شریک ہوجبکہ تم نے ظلم کیا۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{وَ لَنْ یَّنْفَعَكُمُ الْیَوْمَ: اور آج ہرگز تمہیں  یہ چیز نفع نہیں  دے گی۔} اس آیت کی ایک تفسیر یہ ہے کہ اے دنیا میں  اللہ تعالیٰ کے ذکر سے غفلت کرنے والو! تمہارا یہ حسرت و افسوس کرناآج ہرگز تمہیں  نفع نہیں  دے گا کیونکہ آج ظاہر اور ثابت ہوگیا کہ دنیا میں  شرک کرکے تم نے اپنے اوپر ظلم کیا ،اب تم اور تمہارے ساتھی شَیاطین سب اسی طرح عذاب میں  شریک ہیں  جیسے دنیا میں  اکٹھے تھے۔

          دوسری تفسیر یہ ہے کہ اے کافرو!تمہارا اور تمہارے ساتھی شیطانوں  کا عذاب میں  اکٹھے ہونا آج تمہیں  ہر گز نفع نہیں  دے گا اور نہ ہی تم سے کچھ عذاب ہلکا کیا جائے گا کیونکہ کفار اور ان کے شیطانوں  میں  سے ہر ایک کے لئے اپنا اپنا عذاب کا وافر حصہ ہے۔(خازن، الزّخرف، تحت الآیۃ: ۳۹، ۴ / ۱۰۶، جلالین، الزّخرف، تحت الآیۃ: ۳۹، ص۴۰۸، ملتقطاً)