banner image

Home ur Surah Az Zukhruf ayat 52 Translation Tafsir

اَلزُّخْرُف

Az Zukhruf

HR Background

اَمْ اَنَا خَیْرٌ مِّنْ هٰذَا الَّذِیْ هُوَ مَهِیْنٌ ﳔ وَّ لَا یَكَادُ یُبِیْنُ(52)

ترجمہ: کنزالایمان یا میں بہتر ہوں اس سے کہ ذلیل ہے اور بات صاف کرتا معلوم نہیں ہوتا۔ ترجمہ: کنزالعرفان یا میں اس سے بہتر ہوں جو معمولی سا آدمی ہے اور صاف طریقے سے باتیں کرتا معلوم نہیں ہوتا۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{اَمْ اَنَا خَیْرٌ مِّنْ هٰذَا: یا میں  اس سے بہتر ہوں ۔} فرعون نے کہا کہ کیا تمہارے نزدیک ثابت ہوگیا اور تم نے سمجھ لیا کہ میں  اس سے بہتر ہوں  جو کمزوراور حقیرسا آدمی ہے اور جواپنی بات بھی صاف طریقے سے بیان کرتا معلوم نہیں  ہوتا۔

            یہ اس ملعون نے جھوٹ کہا کیونکہ حضرت موسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی دعا سے اللہ تعالیٰ نے زبانِ اَقدس کی وہ گِرہ زائل کردی تھی لیکن فرعونی اپنے پہلے ہی خیال میں  تھے۔ (روح البیان، الزّخرف، تحت الآیۃ: ۵۲، ۸ / ۳۷۸)

            اس آیت سے معلوم ہوا کہ اپنے آپ کونبی سے اعلیٰ کہنا یا نبی کو ذلت کے الفاظ سے یاد کرنا فرعونی کفر ہے ۔