banner image

Home ur Surah Az Zukhruf ayat 83 Translation Tafsir

اَلزُّخْرُف

Az Zukhruf

HR Background

سُبْحٰنَ رَبِّ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ رَبِّ الْعَرْشِ عَمَّا یَصِفُوْنَ(82)فَذَرْهُمْ یَخُوْضُوْا وَ یَلْعَبُوْا حَتّٰى یُلٰقُوْا یَوْمَهُمُ الَّذِیْ یُوْعَدُوْنَ(83)

ترجمہ: کنزالایمان پاکی ہے آسمانوں اور زمین کے رب کو عرش کے رب کو ان باتوں سے جو یہ بناتے ہیں ۔ تو تم انہیں چھوڑو کہ بیہودہ باتیں کریں اور کھیلیں یہاں تک کہ اپنے اُس دن کو پائیں جس کا اُن سے وعدہ ہے۔ ترجمہ: کنزالعرفان آسمانوں اور زمین کا رب ، عرش کا مالک ان باتوں سے پاک ہے جوکافر بیان کرتے ہیں ۔ تو تم انہیں چھوڑدو کہ بیہودہ باتیں کریں اور کھیلیں یہا ں تک کہ اپنے اس دن کو پائیں جس کا ان سے وعدہ کیا جارہا ہے۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{فَذَرْهُمْ: تو تم انہیں  چھوڑدو۔} یعنی اے پیارے حبیب! صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، میں  نے کفار کا نظرِیَّہ باطل ہونے پر قطعی دلیل بیان کر دی لیکن وہ اس کی طرف توجہ نہیں  دیتے کیونکہ وہ مال،منصب اور حکومت کی طلب میں  ڈوبے ہوئے ہیں ، اس لئے آپ انہیں  ان کے حال پر چھوڑ دیں  کہ جس لَغْوْ اور باطل کام میں  لگے ہوئے ہیں اسی میں  پڑے رہیں ، یہاں  تک کہ وہ اپنے ا س دن کو پالیں  جس میں  انہیں  عذاب دینے کا وعدہ کیا گیا ہے اور وہ قیامت کا دن ہے۔( تفسیرکبیر، الزّخرف، تحت الآیۃ: ۸۳، ۹ / ۶۴۷)