banner image

Home ur Surah Az Zumar ayat 1 Translation Tafsir

اَلزُّمَر

Az Zumar

HR Background

تَنْزِیْلُ الْكِتٰبِ مِنَ اللّٰهِ الْعَزِیْزِ الْحَكِیْمِ(1)

ترجمہ: کنزالایمان کتاب اتارنا ہے اللہ عزت و حکمت والے کی طرف سے۔ ترجمہ: کنزالعرفان کتاب کانازل فرمانا اس اللہ کی طرف سے ہے جو عزت والا، حکمت والا ہے۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{تَنْزِیْلُ الْكِتٰبِ: کتاب کانازل فرمانا۔} اس آیت کا ایک معنی یہ ہے کہ اس کتاب قرآنِ پاک کو نازل فرمانا اس اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے جو عزت والا، حکمت والا ہے،کسی اور کی طرف سے ہر گز نہیں  جیسا کہ مشرکین کہتے ہیں  کہ اسے نبی کریم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے اپنے پاس سے بنا لیا ہے۔ دوسرا معنی یہ ہے کہ یہ کتاب قرآنِ کریم اور خصوصاً اس مبارک سورت کو نازل کرنے والا اللہ تعالیٰ ہے لہٰذا تم اسے غور سے سنو اور ا س کے احکامات پر عمل کرو کہ یہ کتاب عزیز، اسے بھیجنے والا عزیز،اسے لے کر آنے والا فرشتہ عزیز اور جس پر نازل ہوئی وہ بھی عزیز ہے۔( روح البیان، الزمر، تحت الآیۃ: ۱، ۸ / ۶۸)