banner image

Home ur Surah Az Zumar ayat 35 Translation Tafsir

اَلزُّمَر

Az Zumar

HR Background

لِیُكَفِّرَ اللّٰهُ عَنْهُمْ اَسْوَاَ الَّذِیْ عَمِلُوْا وَ یَجْزِیَهُمْ اَجْرَهُمْ بِاَحْسَنِ الَّذِیْ كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ(35)

ترجمہ: کنزالایمان تاکہ اللہ ان سے اُتار دے برے سے برا کام جو انہوں نے کیا اور انہیں اُن کے ثواب کا صلہ دے اچھے سے اچھے کام پر جو وہ کرتے تھے۔ ترجمہ: کنزالعرفان تاکہ اللہ ان سے ان کے برے کام مٹا دے جو انہوں نے کیے اور انہیں ان کا اجر دے ان اچھے کاموں پر جو وہ کرتے تھے۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{لِیُكَفِّرَ اللّٰهُ: تاکہ اللہ مٹا دے۔} امام محمد بن جریر طبری رَحْمَۃُاللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ اس آیت کی تفسیر میں  فرماتے ہیں  کہ ’’ان نیک بندوں  کو اللہ تعالیٰ نے ان کے نیک کاموں  کی جزا دی ہے تا کہ اللہ تعالیٰ دنیا میں  کئے ہوئے ان کے وہ برے کام مٹا دے جن کا صرف ان کے رب تعالیٰ کو علم تھا اور جو انہوں  نے ظاہری طور پر برے کام کئے،پھر ان سے توبہ و اِستغفار کی اور اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع کیا تو انہیں  بھی مٹا دے ۔ یونہی انہوں  نے دنیا میں  اللہ تعالیٰ کی رضا والے جو اچھے کام کئے تھے ان پر اللہ تعالیٰ انہیں  اجر و ثواب عطا فرمائے ۔(تفسیر طبری، الزّمر، تحت الآیۃ: ۳۵، ۱۱ / ۶)