banner image

Home ur Surah Fussilat ayat 24 Translation Tafsir

حٰمٓ اَلسَّجْدَۃ (فُصِّلَت)

Fussilat

HR Background

فَاِنْ یَّصْبِرُوْا فَالنَّارُ مَثْوًى لَّهُمْۚ-وَ اِنْ یَّسْتَعْتِبُوْا فَمَا هُمْ مِّنَ الْمُعْتَبِیْنَ(24)

ترجمہ: کنزالایمان پھر اگر وہ صبر کریں تو آگ ان کا ٹھکانا ہے اور اگر وہ منانا چاہیں تو کوئی ان کا منانا نہ مانے۔ ترجمہ: کنزالعرفان پھر اگر وہ (آگ پر) صبر کریں تو آگ ان کا ٹھکانہ ہے اوراگر وہ اللہ کو راضی کرنا چاہیں گے تو وہ ان میں سے نہیں ہوں گے جن سے اللہ راضی ہے۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{فَاِنْ یَّصْبِرُوْا: پھر اگر وہ صبر کریں ۔} یعنی پھر اگر وہ جہنم میں  عذاب پر صبر کریں  اور فریاد کرنا،رونا دھونا بند کر دیں  تو بھی ان کا ٹھکانہ آگ ہی ہے اور یہ صبر بھی ان کے لئے کارآمد نہیں  اور اگر وہ اللہ تعالیٰ کی ناراضی دور کرنا چاہیں  اور اس کے لئے کتنی ہی منت سماجت کر لیں  تو بھی اللہ تعالیٰ ان سے راضی نہ ہو گا اور انہیں کسی طرح عذاب سے رہائی نہیں  ملے گی، لہٰذا ان کے حق میں  صبر کرنا اور فریاد کرنا دونوں  برابر ہیں  اور ان دونوں  سے انہیں  کوئی نفع نہ ہو گا۔( مدارک، فصلت، تحت الآیۃ: ۲۴، ص۱۰۷۳، روح البیان، حم السجدۃ، تحت الآیۃ: ۲۴، ۸ / ۲۵۰، ملتقطاً)