banner image

Home ur Surah Fussilat ayat 4 Translation Tafsir

حٰمٓ اَلسَّجْدَۃ (فُصِّلَت)

Fussilat

HR Background

بَشِیْرًا وَّ نَذِیْرًاۚ-فَاَعْرَضَ اَكْثَرُهُمْ فَهُمْ لَا یَسْمَعُوْنَ(4)

ترجمہ: کنزالایمان خوشخبری دیتا اور ڈر سناتا تو اُن میں اکثر نے منہ پھیرا تو وہ سنتے ہی نہیں ۔ ترجمہ: کنزالعرفان خوشخبری دینے والا اور ڈر سنانے والاتو ان میں سے اکثر نے منہ پھیرلیا تو وہ سنتے ہی نہیں ہیں ۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{بَشِیْرًا وَّ نَذِیْرًا: خوشخبری دینے والا اور ڈر سنانے والا۔}یعنی قرآنِ مجید کا وصف یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فرمانبردار بندوں کورضائے الٰہی کی خوشخبری دینے والا اوراس کے نافرمانوں کو عذاب کا ڈر سنانے والا ہے ۔ایسی عظمت و شان والی کتاب ملنے کے باوجود کفارِ مکہ میں سے اکثر نے اس سے منہ پھیر لیا اور عربی زبان میں ہونے کے باوجوداس میں غور وفکر نہ کیا اور وہ اسے توجہ سے سنتے ہیں اور نہ ہی اس کی ہدایت کو قبول کرتے ہیں ۔