banner image

Home ur Surah Ghafir ayat 20 Translation Tafsir

اَلْمُؤْمِن (اَلْغَافِر)

Surah Ghafir

HR Background

وَ اللّٰهُ یَقْضِیْ بِالْحَقِّؕ-وَ الَّذِیْنَ یَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِهٖ لَا یَقْضُوْنَ بِشَیْءٍؕ-اِنَّ اللّٰهَ هُوَ السَّمِیْعُ الْبَصِیْرُ(20)

ترجمہ: کنزالایمان اور اللہ سچا فیصلہ فرماتا ہے اور اس کے سوا جن کو پوجتے ہیں وہ کچھ فیصلہ نہیں کرتے بیشک اللہ ہی سُنتا دیکھتا ہے۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور اللہ سچا فیصلہ فرماتا ہے، اور اس کے سوا جن کووہ پوجتے ہیں وہ کسی چیز کا فیصلہ نہیں کرتے بیشک اللہ ہی سننے والا، دیکھنے والا ہے۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{وَ اللّٰهُ یَقْضِیْ بِالْحَقِّ: اور اللہ سچا فیصلہ فرماتا ہے۔} یعنی اللہ تعالیٰ کی شان یہ ہے کہ وہ ہر نیک اور گناہگار کے حق میں  عادلانہ اور سچا فیصلہ فرماتا ہے اور جن بتوں  کو یہ مشرکین پوجتے ہیں  ان کا حال یہ ہے کہ وہ کسی چیز کا فیصلہ نہیں  کرتے کیونکہ نہ وہ علم رکھتے ہیں  ، نہ قدرت ،تو ان بتوں  کی عبادت کرنا اور انہیں  اللہ تعالیٰ کا شریک ٹھہرانا بہت ہی کھلا باطل ہے۔ بے شک اللہ تعالیٰ ہی اپنی مخلوق کے اَقوال کو سننے والا اور ان کے اَفعال اور تمام اَحوال کو دیکھنے والا ہے۔(روح البیان، المؤمن، تحت الآیۃ: ۲۰، ۸ / ۱۷۲، خازن، حم المؤمن، تحت الآیۃ: ۲۰، ۴ / ۶۹، جلالین، غافر، تحت الآیۃ: ۲۰، ص۳۹۲، ملتقطاً)