banner image

Home ur Surah Maryam ayat 60 Translation Tafsir

مَرْيَم

Maryam

HR Background

اِلَّا مَنْ تَابَ وَ اٰمَنَ وَ عَمِلَ صَالِحًا فَاُولٰٓىٕكَ یَدْخُلُوْنَ الْجَنَّةَ وَ لَا یُظْلَمُوْنَ شَیْــٴًـا(60)

ترجمہ: کنزالایمان مگر جو تائب ہوئے اور ایمان لائے اور اچھے کام کئے تو یہ لوگ جنت میں جائیں گے اور انہیں کچھ نقصان نہ دیا جائے گا۔ ترجمہ: کنزالعرفان مگر جنہوں نے توبہ کی اور ایمان لائے اور نیک کام کئے تو یہ لوگ جنت میں داخل ہوں گے اور ان پر کوئی زیادتی نہیں کی جائے گی۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{ اِلَّا مَنْ تَابَ:مگر جنہوں  نے توبہ کی۔} ارشاد فرمایا کہ نمازیں  ضائع کرنے اور  اللہ تعالیٰ کی اطاعت کی بجائے گناہوں کو اختیار کرنے والے تو جہنم کی خوفناک وادی غی میں  جائیں  گے مگر جنہوں  نے کفر و شرک اور دیگر گناہوں  سے توبہ کر لی اور کفر کی جگہ ایمان کو اختیار کیا اور اس کے بعد نیک کام کئے تو یہ لوگ جنت میں  داخل ہوں  گے اور ان پر کوئی زیادتی نہیں  کی جائے گی اور ان کے اعمال کی جزا میں  کچھ بھی کمی نہ کی جائے گی۔( روح البیان، مریم، تحت الآیۃ: ۶۰، ۵ / ۳۴۵) اس آیت سے معلوم ہوا کہ کافر کے لئے پہلے کفر سے بیزاری کا اظہار کرنا، پھر ایمان لانا اور پھر نیک اعمال کرنا ضروری ہیں ۔