banner image

Home ur Surah Maryam ayat 61 Translation Tafsir

مَرْيَم

Maryam

HR Background

جَنّٰتِ عَدْنِ ﹰالَّتِیْ وَعَدَ الرَّحْمٰنُ عِبَادَهٗ بِالْغَیْبِؕ-اِنَّهٗ كَانَ وَعْدُهٗ مَاْتِیًّا(61)

ترجمہ: کنزالایمان بسنے کے باغ جن کا وعدہ رحمٰن نے اپنے بندوں سے غیب میں کیا بیشک اس کا وعدہ آنے والا ہے۔ ترجمہ: کنزالعرفان ہمیشہ رہنے کے ان باغوں میں (داخل ہوں گے) جن کا وعدہ رحمٰن نے اپنے بندوں سے ان کے دیکھے بغیر فرمایا ہے۔ بیشک اس کا وعدہ آنے والا ہے۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{جَنّٰتِ عَدْنٍ:ہمیشہ رہنے کے باغوں  میں ۔} یعنی جنہوں  نے توبہ کی، ایمان لائے اور نیک اعمال کئے وہ ہمیشہ رہنے کے ان باغوں  میں  داخل ہوں  گے جن کا وعدہ رحمٰن نے اپنے اِن بندوں  سے فرمایا ہے ا س حال میں  کہ جنت اِن سے غائب ہے اور اِن کی نظر کے سامنے نہیں  یا اس حال میں  کہ وہ جنت سے غائب ہیں  اور اس کا مشاہدہ نہیں  کرتے اور یہ محض اس کی خبر ملنے سے ہی اس پرایمان لے آئے ہیں  ۔ بیشک  اللہ تعالیٰ نے جنت کا جو وعدہ فرمایاہے اس کا وہ وعدہ یقینی طور پر آنے والا ہے۔( روح البیان، مریم، تحت الآیۃ: ۶۱، ۵ / ۳۴۵)