Home ≫ ur ≫ Surah Muhammad ≫ ayat 34 ≫ Translation ≫ Tafsir
اِنَّ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا وَ صَدُّوْا عَنْ سَبِیْلِ اللّٰهِ ثُمَّ مَاتُوْا وَ هُمْ كُفَّارٌ فَلَنْ یَّغْفِرَ اللّٰهُ لَهُمْ(34)
تفسیر: صراط الجنان
{اِنَّ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا وَ صَدُّوْا عَنْ سَبِیْلِ اللّٰهِ: بیشک
جنہوں نے کفر کیا اور اللہ کی راہ سے روکا۔} ارشاد فرمایا کہ بیشک وہ لوگ
جنہوں نے اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے ساتھ کفر کیا اور
لوگوں کو اللہ تعالیٰ کی رضا تک
پہنچانے والے راستے سے روکا،پھر وہ کفر کی حالت میں ہی مر گئے تو اللہ تعالیٰ آخرت میں ہر گز ان کی
مغفرت نہیں فرمائے گا کیونکہ وہ کفر پر مرے ہیں تو اسی
کے مطابق ان کا حَشْر ہو گا۔
مفسّرین
کا ایک قول یہ ہے کہ یہ آیت قُلَیب والوں کے بارے میں نازل
ہوئی ۔ قلیب بدر میں ایک کنواں ہے جس میں ابو
جہل اور اس کے ساتھ دیگر مقتول کفار ڈالے گئے تھے،البتہ اس آیت کا حکم ہراس کافر
کے لئے عام ہے جو کفر پر مرا ہو ، اللہ تعالیٰ اس کی ہر گز مغفرت نہ فرمائے گا۔( روح البیان، محمد، تحت الآیۃ: ۳۴، ۸ / ۵۲۳، خازن، محمد، تحت الآیۃ: ۳۴، ۴ / ۱۴۲، ملتقطاً)