banner image

Home ur Surah Saba ayat 25 Translation Tafsir

سَبَا

Surah Saba

HR Background

قُلْ لَّا تُسْــٴَـلُوْنَ عَمَّاۤ اَجْرَمْنَا وَ لَا نُسْــٴَـلُ عَمَّا تَعْمَلُوْنَ(25)

ترجمہ: کنزالایمان تم فرماؤ ہم نے تمہارے گمان میں اگر کوئی جرم کیا تو اس کی تم سے پوچھ نہیں نہ تمہارے کوتکوں کا ہم سے سوال۔ ترجمہ: کنزالعرفان تم فرماؤ :ہم نے تمہارے گمان میں اگر کوئی جرم کیا تو اس کے متعلق تم سے سوال نہیں کیا جائے گا اور نہ ہم سے تمہارے اعمال کے بارے میں سوال ہوگا۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{قُلْ: تم فرماؤ۔} یعنی اے حبیب! صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، آپ ان مشرکین سے فرما دیں  کہ ہم نے تمہارے گمان میں  اگر کوئی جرم کیا تو اس کے بارے میں  تم سے سوال نہیں  کیا جائے گا اورنہ ہم سے تمہارے اعمال کے بارے میں  پوچھا جائے گا بلکہ ہر شخص سے اس کے اپنے عمل کا سوال ہوگا اور ہر ایک اپنے عمل کی جزا پائے گا (لہٰذا تم اپنی فکر کرو اور اپنی اصلاح کی کوشش کرو۔)( روح البیان، سبأ، تحت الآیۃ: ۲۵، ۷ / ۲۹۲، ملخصاً)