banner image

Home ur Surah Saba ayat 44 Translation Tafsir

سَبَا

Surah Saba

HR Background

وَ مَاۤ اٰتَیْنٰهُمْ مِّنْ كُتُبٍ یَّدْرُسُوْنَهَا وَ مَاۤ اَرْسَلْنَاۤ اِلَیْهِمْ قَبْلَكَ مِنْ نَّذِیْرٍﭤ(44)

ترجمہ: کنزالایمان اور ہم نے انہیں کچھ کتابیں نہ دیں جنہیں پڑھتے ہوں نہ تم سے پہلے ان کے پاس کوئی ڈر سنانے والا آیا۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور ہم نے انہیں کتابیں نہ دیں جنہیں وہ پڑھتے ہوں اورنہ تم سے پہلے ان کے پاس کوئی ڈر سنانے والابھیجا۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{وَ مَاۤ اٰتَیْنٰهُمْ مِّنْ كُتُبٍ یَّدْرُسُوْنَهَا: اور ہم نے انہیں  کتابیں  نہ دیں  جنہیں  وہ پڑھتے ہوں ۔} یعنی اے حبیب! صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، آپ سے پہلے عرب کے مشرکین کے پاس نہ کوئی کتاب آئی جس میں  شرک صحیح ہونے پر کوئی دلیل ہو اور نہ ان کے پاس کوئی رسول آیا جس کی طرف یہ لوگ اپنے دین کو منسوب کرسکیں  تو یہ جس خیال پر ہیں  ان کے پاس اس کی کوئی دلیل نہیں ، وہ صرف ان کے نفس کا فریب ہے۔( خازن، سبأ، تحت الآیۃ: ۴۴، ۳ / ۵۲۶،  ابو سعود، سبأ، تحت الآیۃ: ۴۴، ۴ / ۳۵۶، تفسیر قرطبی، سبأ، تحت الآیۃ: ۴۴، ۷ / ۲۲۶، الجزء الرابع عشر، ملتقطاً)