banner image

Home ur Surah Saba ayat 47 Translation Tafsir

سَبَا

Surah Saba

HR Background

قُلْ مَا سَاَلْتُكُمْ مِّنْ اَجْرٍ فَهُوَ لَكُمْؕ-اِنْ اَجْرِیَ اِلَّا عَلَى اللّٰهِۚ-وَ هُوَ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ شَهِیْدٌ(47)

ترجمہ: کنزالایمان تم فرماؤ میں نے تم سے اس پر کچھ اجر مانگا ہو تو وہ تمہیں کو میرا اجر تو اللہ ہی پر ہے اور وہ ہر چیز پر گواہ ہے۔ ترجمہ: کنزالعرفان تم فرماؤ: میں نے تم سے اس (تبلیغ) پر کوئی معاوضہ مانگاہو تو وہ تمہارے لئے ۔ میرا اجر تو اللہ ہی پر ہے اور وہ ہر چیز پر گواہ ہے۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{قُلْ: تم فرماؤ۔} اس آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ اے حبیب! صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، آپ کفار سے فرما دیں  کہ میں  نصیحت و ہدایت اور تبلیغ ورسالت پر تم سے کوئی معاوضہ طلب نہیں کرتا، اگر میں  نے تم سے اس تبلیغ پر کوئی معاوضہ مانگا ہو تو وہ تمہیں  ہی مبارک ہو ،اسے اپنے پاس سنبھال کر رکھو، میرا اجر و ثواب تو اللہ تعالیٰ ہی کے ذمّۂ کرم پر ہے ۔اور وہ ہر چیز پر گواہ ہے لہٰذا وہ جانتا ہے کہ میں  نے تمہیں  نصیحت کرنے اور ا س کی طرف بلانے پر صرف اسی سے اجر طلب کیا ہے۔( مدارک، سبأ، تحت الآیۃ: ۴۷، ص۹۶۷، ملخصاً)