Home ≫ ur ≫ Surah Saba ≫ ayat 48 ≫ Translation ≫ Tafsir
قُلْ اِنَّ رَبِّیْ یَقْذِفُ بِالْحَقِّۚ-عَلَّامُ الْغُیُوْبِ(48)
تفسیر: صراط الجنان
{قُلْ اِنَّ رَبِّیْ یَقْذِفُ بِالْحَقِّ: تم فرماؤ:بیشک میرا رب حق اِلقاء فرماتا ہے۔} اس آیت کا ایک معنی یہ ہے کہ اے حبیب! صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، آپ فرما دیں کہ بے شک میرا رب عَزَّوَجَلَّ اپنے انبیاء عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی طرف وحی نازل فرماتا ہے اور زمین و آسمان میں مخلوق سے پوشیدہ ہر چیز کو سب سے زیادہ جاننے والا ہے۔دوسرا معنی یہ ہے کہ اے حبیب! صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، آپ فرما دیں کہ میرا رب باطل پر حق کی ضر ب مارتا ہے تو وہ اس کا دماغ توڑ کر رکھ دیتا ہے اور اسے مٹا دیتا ہے اوراللہ تعالیٰ مخلوق سے پوشیدہ تمام چیزوں کو سب سے زیادہ جاننے والا ہے۔( جلالین، السبا، تحت الآیۃ: ۴۸، ص۳۶۳، مدارک، سبأ، تحت الآیۃ: ۴۸، ص۹۶۷-۹۶۸، ملتقطاً)