banner image

Home ur Surah Saba ayat 6 Translation Tafsir

سَبَا

Surah Saba

HR Background

وَ یَرَى الَّذِیْنَ اُوْتُوا الْعِلْمَ الَّذِیْۤ اُنْزِلَ اِلَیْكَ مِنْ رَّبِّكَ هُوَ الْحَقَّۙ-وَ یَهْدِیْۤ اِلٰى صِرَاطِ الْعَزِیْزِ الْحَمِیْدِ(6)

ترجمہ: کنزالایمان اور جنہیں علم ملا وہ جانتے ہیں کہ جو کچھ تمہاری طرف تمہارے رب کے پاس سے اُترا وہی حق ہے اور عزت والے سب خوبیوں سراہے کی راہ بتاتا ہے۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور جنہیں علم دیا گیا ہے وہ سمجھتے ہیں کہ جو کچھ تمہاری طرف تمہارے رب کی طرف سے نازل کیا گیا ہے وہی حق ہے اوروہ عزت والے ، حمد کے مستحق (اللہ ) کے راستے کی طرف رہنمائی کرتا ہے۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{وَ یَرَى الَّذِیْنَ اُوْتُوا الْعِلْمَ: اور جنہیں  علم دیا گیا ہے وہ سمجھتے ہیں ۔} اس آیت میں  اہلِ ایمان کا حال بیان کیا جا رہا ہے کہ رسولُ اللہ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے اَصحاب رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُمْ یا اہل ِکتاب میں  سے ایمان لانے والے جیسے حضرت عبداللہ بن سلام اور اُن کے ساتھی رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُمْ، وہ جانتے، دیکھتے اور سمجھتے ہیں  کہ جو قرآن اللہ تعالیٰ کی طرف سے اس کے حبیب صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی جانب نازل کیا گیا ہے، وہی حق ہے اوروہ قرآن عزت والے اورحمد کے مستحق اللہ تعالیٰ کے راستے یعنی دین ِاسلام کی طرف رہنمائی کرتا ہے۔( خازن، سبأ، تحت الآیۃ: ۶، ۳ / ۵۱۶، مدارک، سبأ، تحت الآیۃ: ۶، ص۹۵۶، ملتقطاً)