banner image

Home ur Surah Sad ayat 67 Translation Tafsir

قُلْ هُوَ نَبَؤٌا عَظِیْمٌ(67)اَنْتُمْ عَنْهُ مُعْرِضُوْنَ(68)

ترجمہ: کنزالایمان تم فرماؤ وہ بڑی خبر ہے ۔ تم اس سے غفلت میں ہو ۔ ترجمہ: کنزالعرفان تم فرماؤ وہ ایک عظیم خبر ہے۔ تم اس سے منہ پھیرے ہوئے ہو۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{هُوَ نَبَؤٌا عَظِیْمٌ: وہ ایک عظیم خبر ہے۔} اس آیت اور ا س کے بعد والی آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ اے حبیب! صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، آپ فرما دیں  کہ قرآنِ پاک اور جو کچھ اس میں توحید، نبوت، قیامت، حشر اور جنت و دوزخ وغیرہ کے بارے میں  بیان کیا گیا یہ عظیم الشّان خبر ہے اور اے کافرو! تمہارا حال یہ ہے کہ تم اس سے غفلت میں  ہو کہ مجھ پر ایمان نہیں  لاتے اور قرآنِ پاک اور میرے دین کو نہیں  مانتے۔( روح البیان، ص، تحت الآیۃ: ۶۷-۶۸، ۸ / ۵۶، ملتقطاً)