Home ≫ ur ≫ Surah Sad ≫ ayat 68 ≫ Translation ≫ Tafsir
قُلْ هُوَ نَبَؤٌا عَظِیْمٌ(67)اَنْتُمْ عَنْهُ مُعْرِضُوْنَ(68)
تفسیر: صراط الجنان
{هُوَ نَبَؤٌا عَظِیْمٌ: وہ ایک عظیم خبر ہے۔} اس آیت اور ا س کے بعد والی آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ اے
حبیب! صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، آپ فرما دیں کہ قرآنِ پاک اور جو کچھ اس
میں توحید، نبوت، قیامت، حشر اور جنت و دوزخ وغیرہ کے بارے میں بیان کیا گیا یہ عظیم الشّان خبر ہے اور اے کافرو!
تمہارا حال یہ ہے کہ تم اس سے غفلت میں ہو کہ مجھ پر ایمان
نہیں لاتے اور قرآنِ پاک اور میرے دین کو نہیں مانتے۔( روح
البیان، ص، تحت الآیۃ: ۶۷-۶۸، ۸ / ۵۶، ملتقطاً)