banner image

Home ur Surah Taha ayat 22 Translation Tafsir

وَ اضْمُمْ یَدَكَ اِلٰى جَنَاحِكَ تَخْرُ جْ بَیْضَآءَ مِنْ غَیْرِ سُوْٓءٍ اٰیَةً اُخْرٰى(22)

ترجمہ: کنزالایمان اور اپنا ہاتھ اپنے بازو سے ملا خوب سپید نکلے گا بے کسی مرض کے ایک اور نشانی ۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور اپنے ہاتھ کو اپنے بازو سے ملاؤ ،بغیر کسی مرض کے خوب سفید ہوکر، ایک اور معجزہ بن کرنکلے گا۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{وَ اضْمُمْ یَدَكَ اِلٰى جَنَاحِكَ:اور اپنے ہاتھ کو اپنے بازوسے ملا لو۔}  اللہ تعالیٰ نے حضرت موسیٰ عَلَیْہِ  الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو ایک اور معجزہ عطا فرمایا جس کے بارے میں  یہاں  ارشاد فرمایا کہ اے موسیٰ! آپ اپنے دائیں  ہاتھ کی ہتھیلی بائیں  بازو کی بغل کے نیچے ملا کر نکالئے تو وہ ہاتھ سورج کی طرح چمکتا، نگاہوں  کو خیرہ کرتا اور کسی مرض کے بغیرخوب سفید ہو کر نکلے گا اور یہ عصا کے بعد آپ کی نبوت کی صداقت کی ایک اور نشانی ہے اسے بھی لیجئے۔ حضرت عبد اللہ بن عباس رَضِیَ اللہ  تَعَالٰی  عَنْہُمَافرماتے ہیں  کہ حضرت موسیٰ عَلَیْہِ  الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے دست مبارک سے رات میں  چاند اور دن میں  سورج کی روشنی کی طرح نور ظاہر ہوتا تھا۔( مدارک، طہ، تحت الآیۃ: ۲۲، ص۶۸۹، خازن، طہ، تحت الآیۃ: ۲۲، ۳ / ۲۵۲، ملتقطاً)

              جب حضرت موسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام  دوبارہ اپنا دست مبارک بغل کے نیچے رکھ کر بازو سے ملاتے تو وہ دستِ اَقدس اپنی سابقہ حالت پر آ جاتا تھا۔