banner image

Home ur Surah Taha ayat 37 Translation Tafsir

وَ لَقَدْ مَنَنَّا عَلَیْكَ مَرَّةً اُخْرٰۤى(37)

ترجمہ: کنزالایمان اور بیشک ہم نے تجھ پر ایک بار اور احسان فرمایا ۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور بیشک ہم نے تجھ پر ایک مرتبہ اور بھی احسان فرمایا تھا۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{وَ لَقَدْ مَنَنَّا عَلَیْكَ:اور بیشک ہم نے تجھ پر احسان فرمایا۔} اس آیت میں  گویا کہ  اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا’’ اے موسیٰ! عَلَیْہِ  الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام، ہم نے آپ کے سوال کرنے سے پہلے بھی آپ کی مَصلحت کی نگہبانی فرمائی ہے تو یہ کس طرح ہو سکتا ہے کہ آپ کے سوال کرنے کے بعد ہم آپ کی مراد آپ کو عطا نہ کریں ، اور جب ہم نے آپ کو پچھلے زمانے میں  آپ           کی ضرورت کی ہر چیز آپ کو عطا فرمائی اور پہلی حالت سے بلند درجہ عطا کیا تو یہ اس بات کی دلیل ہے کہ ہم نے آپ کو اس بلند، اہم اور عظیم رتبے پر فائز کیا ہے کہ جس پر فائز شخص کو اس کی طلب کی گئی چیز سے منع نہیں  کیا جاتا۔( تفسیرکبیر، طہ، تحت الآیۃ: ۳۷، ۸ / ۴۶)